شاہ پور صدر میں قیدیوں میں جھگڑا،مقدمہ درج
شاہ پور(نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور صدر میں قیدیوں میں جھگڑے پر 4ملزموں کے خلاف جیل حکام کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔
تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ سپر نٹنڈنٹ جیل شاہ پور غلا م یاسین معمول کے مطابق رات کو بیرکوں کی گشت پر تھے کہ بیرک سے شور کی آوازیں آئیں، بیرک کو چیک کیا گیا تو شہباز، ارسلان، وقاص ،حسن علی حوالاتی عظمت اللہ پر تشدد کر رہے تھے ، جیل کے افسروں اور عملہ نے دیگر قیدیوں کی مدد سے انکو قابو کر لیا اس دوران حملہ آوروں نے اپنے آپکو خود زخمی کر لیا ،غلا م یاسین کی رپورٹ پر تھانہ شاہ پور صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔