عیدمیلادالنبی ؐکے پر امن انعقاد اور سیکورٹی پر اہم اجلاس

عیدمیلادالنبی ؐکے پر امن انعقاد اور سیکورٹی پر اہم اجلاس

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او میانوالی اور ڈی سی میانوالی نے عیدمیلادالنبی ؐکے پر امن انعقاد اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ،ڈی پی او نے امن کمیٹی ممبران سے کہا۔۔۔

 کہ عید میلادالنبی ؐ مسلمانوں کیلئے انتہائی مقدس ہے ۔ اس کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں،تمام مکاتب فکر کو چاہیے کہ اس دوران امن و محبت اور بھائی چارے کا مظاہرہ کریں،اس موقع پر ممبران امن کمیٹی نے کہا میانوالی امن کا گہوارہ ہے اور تمام مسالک کے افراد ایک دوسرے کیساتھ مکمل تعاون کرتے ہیں اور کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے مشاورت کی جاتی ہے ۔ڈی سی میانوالی نے شرکاء سے کہا کہ آپ کا تعاون ہر اہم موقع پر رہا ہے اسی طرح ہم آپ سے توقع کرتے ہیں کہ 12ربیع الاول کے موقع پر بھی آپ کا تعاون رہے گا۔ تمام جلوسوں، ریلیوں اور محافل میلاد کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائیگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں