اخلاقی انحطاط خواہشات کی وجہ سے پروان چڑھ رہا ،عمرفاروق

 اخلاقی انحطاط خواہشات کی وجہ سے پروان چڑھ رہا ،عمرفاروق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد عمرفاروق نے کہا ہے کہ اخلاقی انحطاط ہماری بڑھتی ہوئی خواہشات کی وجہ سے پروان چڑھ رہا ہے ۔

 قناعت ، صبر اور توکل کے بل بوتے پر ہم اخلاقی برائیوں پر قابو پاسکتے ہیں۔ نسلِ نو کو تعمیری سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے والدین ، اساتذہ ، علمائے کرام اور میڈیا کو مسلسل محنت کرنا ہوگی۔ ہماری ہر کامیابی خالقِ کائنات کی مرہونِ منت ہے ۔ اِن خیالات کا اظہا راْنھوں نے پروگرام دانش کدہ میں گفت گو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں اسٹیشن ڈائریکٹر ملک غلام عباس اعوان ، ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ،صوبائی سیرت النبی ؐایوارڈ یافتہ شاعر و ادیب ڈاکٹرمشرف حسین انجم ، انچارج گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر برائے نابینا گونگے بہرے جسمانی و ذہنی معذوری جاوید اقبال باجوہ ،ٹیچر سپیشل ایجوکیشن منیب احمد ، شیراز کھچی اور محمد علی تبسم نے بھی اظہار خیال کیا۔ محمد عمر فاروق نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے ۔ اِن کی صلاحیتوں سے خاطر خواہ فائدہ اٹھانے کے لیے سخت محنت کی ضروری ہے اﷲ تعالیٰ کسی کی محنت ضائع ہونے نہیں دیتا۔ ہمیں محنت کا عادی ہونا چاہیے ۔ سست روی کے نتائج ناکامی صورت میں سامنے آتے ہیں۔ ہمارا آنے والا کل آج سے بہتر ہونا چاہیے ۔ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم زندگی کے مقاصد پور ے کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ زندگی عمل سے بنتی ہے باتوں سے نہیں۔ ہمیں کردار کا غازی بننا چاہیے ۔ ہمارے تخلیق کردہ لفظ کتابوں میں مقید رہتے ہیں لیکن ہمارا کردار ہمیں ہمیشہ زندہ رکھتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں