نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ،شہری قتل کر دیا

نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ،شہری قتل کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس کے مطابق واقعہ بھاگٹانوالہ کے قریب پیش آیا،اورجاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد سفیر کے نام سے ہوئی۔۔۔

جو رحیم پور کا رہائشی بتایا جاتا ہے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نفری نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی میت تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی، جبکہ مزید کاروائی جاری ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں