سیاست ہو یا دکھی انسانیت کی خدمت یہ ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں ،چو دھری حامد حمید

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سابق وزیر مملکت و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و سابق رکن قومی اسمبلی چو دھری حامد حمید نے تھلیسیمیا سنٹر کا دورہ کیا۔۔۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلا شبہ قابل تعریف ہیں وہ لوگ جو انسانیت کی بقاء کیلئے اپنے آپ کو وقف کئے ہوئے ہیں سیاست ہو یا دکھی انسانیت کی خدمت ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں ہمیں چاہیئے کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں ایکدوسرے کیساتھ ملکر کام کریں اگر اﷲ تعالیٰ نے کامیابی دی تو سرگودھا میں تھلیسیمیا کا ہسپتال بنوانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔