بوائز ڈگری کالج کے نئے بلاک کا 95فیصد کام مکمل 5فیصد لٹک گیا

سلانوالی (نمائندہ دنیا )ڈیڑ ھ کروڑ روپے کی لاگت سے بوائز ڈگری کالج کے نئے بلاک کا 95فیصد کام مکمل 5فیصد باقی دو سال بیت جانے کے باوجود محکمہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چند لاکھ روپے کے فنڈز مہیانہ کئے جانے سے۔۔۔
عمارت کا 5فیصد تعمیراتی کام نہ ہونے سے عمارت غیر فعال ہے ،تعمیراتی کام بند ہونے سے یہ نئی عمارت ادھوری پڑی ہوئی ہے۔ سلانوالی کے سماجی حلقوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نئی عمارت کی تکمیل کیلئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کریں۔