اقدام قتل، دھمکیوں اور لڑائی جھگڑ ے پر 2ملزم گرفتار ‘اسلحہ برآمد

کندیاں(نمائندہ دنیا )تھانہ ہرنولی پولیس نے اقدام قتل، دھمکیوں اور لڑائی جھگڑ ے پر 2ملزم گرفتار کر کے 2عدد پستول برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔۔۔
ملزم عزیز اللہ ولد کو گرفتار کرکے دوران تفتیش انکشاف پر پسٹل 30بور برآمد کیا جبکہ ایک اور کاروائی میں لڑائی جھگڑا اور دھمکیوں کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد ناصر سکنہ چک نمبر 12ایم ایل کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور برآمد کیا۔ دونوں کے خلاف الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔