پولیس نے 3مبینہ ڈاکوئوں کو حراست میں لے کر اسلحہ بر آ مد کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے 3مبینہ ڈاکوئوں کو حراست میں لے کر اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے چک نمبر 111رب میں پولیس نے اطلاع ملنے پر کار روائی کرتے ہوئے۔۔۔
مبینہ طور پر ڈکیتی کی نیت سے چھپے 3 مبینہ ڈاکوئوں کو حراست میں لے لیا۔ جن کی تلاشی لیتے ہوئے اسلحہ ‘ موبائلز‘نقدی اور موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان برآمد کرلیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔