آبادی کا بڑھتا ہوا عفریت ملک و قوم کیلئے انتہائی خطر ناک ہے ،چو دھری محمد شاہد

آبادی کا بڑھتا ہوا عفریت  ملک و قوم کیلئے انتہائی خطر ناک  ہے ،چو دھری محمد شاہد

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلعی افسر بہبود آباد ی چو دھری محمد شاہد نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں آبادی کا بڑھتا ہوا ۔۔

عفریت ملک و قوم کیلئے انتہائی خطر ناک ہے اگر آباد ی پر قابو نہ پایا گیا تو وطن عزیز میں ترقی ہو خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ، ان کا کہنا تھا کہ قوموں کی ترقی و خوشحالی کیلئے وسائل اور آبادی میں توازن بر قرار رکھنا ضروی ہے ، بد قسمتی سے ہمارے ملک پاکستان میں وسائل سکڑ رہے ہیں جبکہ آبادی میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے اس لئے معاشرے کے ہر فرد کی ذ مہ داری ہے کہ آبادی کے عفریت پر قابو پانے کیلئے محکمہ بہبود آبادی کے فلاحی پروگراموں سے استفادہ کرے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں