چوکیدار نے چور کو قابو کر لیا دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے

چوکیدار نے چور کو قابو کر لیا دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)چوکیدار نے چور پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیاتی رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب بھنڈر ٹائون کا رہائشی دانش سائیکل پر سامان لاد کر جا رہا تھا۔۔۔

 کہ چوکیدار نے اسے روک کر سامان چیک کیا تو اس میں بجلی کی موٹر سمیت دوسرا سامان تھا ،اسی دوران کافی لوگ اکٹھے ہو گئے پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ مبینہ چور نے وارڈ نمبر9 کے ایک گھر سے سامان چرایا جس پر موقع پر موجود لوگوں نے مبینہ چور کی دھلائی کر کے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں