سلانوالی کے گلی محلوں میں جانوروں کے باڑے ،پختہ گھر تعمیر

سلانوالی کے گلی محلوں میں جانوروں کے باڑے ،پختہ گھر تعمیر

سلانوالی (نمائندہ دنیا )سلانوالی شہر کے گلی محلوں میں جانوروں کے باڑے قائم پختہ گھر بناکر جانور پال لیے ، گلی محلوں میں جانوروں کے فضلہ کی بدبو اور تعفن نے شہری علاقہ کے مکینوں کا جینا محال کردیا۔۔۔

 ایڈومنسٹریٹر میونسپل کمیٹی شہری علاقوں میں جانوروں کے پختہ گھروں کا خاتمہ کیلئے فوری اقدام کریں، عوامی مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہر کی گلی محلوں میں لوگوں نے اپنے گھروں کے باہر جانوروں کے باڑے بنائے ہوئے ہیں، اور کئی مقامات جن میں خصوصاً مدنی پار ک کے اطراف بشیر کالونی میں جانوروں کیلئے پختہ گھر بنالیئے ہیں جس کے باعث گلی محلوں میں جانوروں کا فضلہ کے باعث ہر طرف بدبو دار تعفن پھیل جانے سے مکینوں کا جینا محال ہوکر رہ گیا سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور مقامی انتظامی آفیسران سے سلانوالی شہر میں قائم جانوروں کے باڑے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں