رانا ایوب شاکر ، محمد ایوب کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

 رانا ایوب شاکر ، محمد ایوب  کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

شاہ پور (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کی خالہ ، انکم ٹیکس آفیسر رانا ایوب شاکر ، سکول ٹیچر محمد ایوب کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ دربار حضرت شاہ شمس شیرازی شاہ پور سٹی میں ادا کی گئی۔۔۔

 جس میں سابق ایم پی اے خوشاب غلام رسول سنگھا ، چیئر مین ماجد علی شاہ ، صدر مرکزی نعت کونسل حاجی منیر ناز، ‘رانا اعظم خان ، ڈاکٹر فخر عباس سمیت ہر مکتبہ فکر کے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مرحومہ کا رسم قل آج بروز جمعہ گیارہ بجے مدنی حویلی شاہ پور سٹی میں ادا کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں