اب گائوں چمکیں پروگرام ، عدمد دلچسپی پر چوکیداروں ، نمبرداروں ، پٹواریوں کیخلاف کارروائی کا حکم

اب گائوں چمکیں پروگرام ، عدمد دلچسپی پر چوکیداروں ، نمبرداروں ، پٹواریوں کیخلاف کارروائی کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اب گاؤں چمکیں کے پروگرام کے فیز IIکے تحت سرگودھا پنجاب بھر میں ساتویں نمبر پر آ گیا۔۔۔

عملدرآمد مزید تیزکر دیا گیا ہے اور انشاء اﷲ آئندہ ریکنگ میں سرگودھا کی پہلی پوزیشن ہو گی،پروگرام میں ڈیوٹی دینے والے ڈیلی ویجز عملہ کو تنخواہیں دینے کے لئے متعلقہ تحصیلوں کی انتظامیہ کو پٹواریوں نمبرداروں اور چوکیداروں کے ذریعے وصولی کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے والے چوکیداروں، نمبر داروں اور پٹواریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ،اس امر کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا نے اب گاؤں چمکیں گے پروگرام پر اب تک کی ہونے والی پیش رفت کاجائزہ لینے کیلئے چبہ پرانا چک 8ایم ا یل کا دورہ کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے علاقہ معززین سے ملاقات کر کے اس پروگرام کے تحت انجام دی جانی والی سرگرمیوں بارے آگاہی لی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے دیہات میں لوگوں کو شہرکی طرز پر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ایک انقلابی پروگرام کا آغاز کیاہے ۔ دیہاتوں کو صاف ستھرا بنانے کیلئے علاقہ کے لوگ اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے تحت دیہی عوام کو تمام بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر میسر ہوں گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دیہاتوں میں صفائی کا مربوط نظام قائم کرنے کے ساتھ گاؤں کے عوام کو برتھ ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ ، شادی او ر طلاق کی رجسٹریشن کیلئے دو ر دراز نہیں جانا پڑے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں