پنجاب کالج میانوالی میں نئے طلبا ‘پوزیشن ہولڈرز کیلئے ویلکم پارٹی

پنجاب کالج میانوالی میں نئے طلبا ‘پوزیشن ہولڈرز کیلئے ویلکم پارٹی

کندیاں(نمائندہ دنیا )پرنسپل پنجاب کالج میانوالی عامر حمید نے کہا ہے کہ میانوالی کی زرخیز مٹی سے انجینئرز،ڈاکٹرز اور ۔۔

سائنسدان پیدا کرنے کیلئے پنجاب کالج ہر لمحہ کوشاں ہے ، میانوالی کے بچے اور بچیاں انتہائی ذہین ہیں انہیں صرف اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع اور موثر رہنمائی کی ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کالج کے سال اول کے سالانہ نتائج میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے اور فسٹ ایئر میں نئے ایڈمیشن حاصل کرنے والے طلباکے اعزاز میں ویلکم پارٹی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مز ید کہا کہ کسی طالبعلم کی کامیابی کی پہلی سیڑھی اسکی درسگاہ ہوتی ہے قوم کے معماروں کو دور جدید کے علوم سے روشناس کرانے کے لئے پنجاب کالج اپنی تمام تر توانیاں صرف کرنے میں مصروف ہے نوجوان نسل کو ملک و قوم کے لئے کارآمد شہری بنانے کے لئے پنجاب کالج تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب کالج میانوالی سے فارغ التحصیل بچے اور بچیاں پاکستان اور بیرون ممالک میں مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سرانجام دینے میں مصروف ہیں ، طلباء و طالبات اور انکے والدین کو میڈیکل ،انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کی گئی

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں