سرگودھا یونیورسٹی ملازمین کو کالونی کی خوشخبری جلد دینگے ،وائس چانسلر

سرگودھا یونیورسٹی ملازمین کو کالونی کی خوشخبری جلد دینگے ،وائس چانسلر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا یونیورسٹی معیاری تعلیم و تحقیق کی فراہمی، علوم کی منتقلی اور۔۔

 بین الاقوامی تشخص کو اجاگر کر کے دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں جگہ بنا چکی ہے ،جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی پروگرامز،بہتر ریسرچ پالیسی اور فیکلٹی و سٹاف کی شبانہ روز محنت کے ذریعے سرگودھا یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین جامعات میں سے ایک بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔جامعہ سرگودھا کے تمام ملازمین کو ہاؤسنگ کالونی کی بہت جلد خوش خبری ملے گی ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے فیکلٹی و سٹاف اورریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں منعقدہ سالانہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وائس چانسلر نے کہا کہ سرگودھا یونیورسٹی کے فیکلٹی و سٹاف ممبران باصلاحیت اور جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں اور سرگودھا یونیورسٹی کی ترقی کیلئے مستعدی سے کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بطور وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی فیکلٹی و سٹاف کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کی ہاؤسنگ کالونی کی سمری باقاعدہ کابینہ کو ارسال کی جا چکی ہے جو بہت جلد منظور ہو جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں