مین روڈ فاروقہ پر تجاوزات کی بھر مار‘ٹریفک جام معمول

مین روڈ فاروقہ پر تجاوزات کی بھر مار‘ٹریفک جام معمول

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)مین روڈ فاروقہ پر تجاوزات کی بھر مار ٹریفک جام رہنا معمول بن گئی ۔دکاندار اپنی دوکانوں کا سامان سڑک پر سجا لیتے ہیں جبکہ ہوٹل مالکان اپنی میز اور کرسیاں ہوٹل کے باہر لگا لیتے ہیں۔۔

 جس کی وجہ سے اکثر ٹریفک جام رہتی ہے رہی سہی کسر رکشہ ڈرائیوروں نے نکا ل دی جو بازار اور گلیوں کے داخلی راستوں پر ایک دوسرے کے برابر میں رکشہ کھڑا کر دیتے ہی جس کی وجہ سے پیدل بازار جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے نواحی شوگر ملز میں گنے کا سیزن شروع ہو چکا ہے تجاوزات کی وجہ ٹرالیاں رش میں پھنس جاتی ہیں اور لڑکے ٹرالیوں سے گنے اتار لیتے ہیں تحصیل انتظامیہ نے گذشتہ ماہ ناجائز تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن کیا جو تیسرے دن ہی ناکام ہو گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں