آٹا 200 روپے تھیلا مہنگا ہونے کا خدشہ

آٹا  200  روپے  تھیلا  مہنگا  ہونے  کا  خدشہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سرکاری کوٹہ جاری نہ ہونے پر آٹے کے نرخ 100سے 200روپے تک فی گٹو اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ،فلور ملز مالکان کے مطابق سستی گندم کی فراہمی نہ ہونے سے وہ مہنگے داموں گندم خرید کر سرکاری نرخوں پر آٹا فروخت نہیں کرسکتے۔۔

 ناقص حکومتی پالیسی کی وجہ سے مارکیٹ میں آٹے کے نرخ بڑھ رہے ہیں جبکہ گورنمنٹ 4700روپے فی من گندم فروخت کرنے کا کہہ رہی ہے اس طرح اگر ملز مالکان مہنگی گندم خریدیں گے تو آٹا مزید مہنگا ہوگا۔ واضح رہے کے حکومت نے رواں سیزن میں گندم کی خریداری کی پالیسی میں تبدیلی کی ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو نے کا امکان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں