بھیرہ میں سٹریٹ لائٹس آن آف نہ ہونے سے سٹریٹ کرائم میں اضافہ

 بھیرہ میں سٹریٹ لائٹس آن آف  نہ ہونے سے سٹریٹ کرائم میں اضافہ

بھیرہ(نامہ نگار)شہر میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے بلدیہ حکام کے مطابق پہلے سٹریٹ لائٹس کا سوئچ آن آف کرنا بلدیہ کی ذ مہ داری تھی۔۔۔

 جو اب واپڈا کے سپرد ہے اور اس کے اہلکار بروقت سوچ ان کرنے میں شدید غفلت برت رہے ہیں، سماجی رہنماؤں محمد علی ،محمد الیاس، نصیر احمد ،رضا علی ،تنویر احمد اور محمد اعجاز نے کہا ہے کہ واپڈا اہلکار سوئچ آن آف کرنے میں غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں ،جس سے عوام میں حکومت کے خلاف جذبات میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے واپڈا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹریٹ لائٹس کے سوچ آن آف کرنے کے لیے کسی ذمہ دار اہلکار کی ڈیوٹی لگائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں