سلانوالی میں پولیو مہم ختم‘70ہزار بچے محفوظ بنائے گئے
سلانوالی(نمائندہ دنیا)تحصیل سلانوالی میں 5روزہ انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہو گئی، تقریباً 70 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی قطرے پلائے گئے۔۔۔
5روزہ پولیو مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر شیزا رحمان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمان نے پولیو مہم کی نگرانی کی ، بتایا گیا ہے کہ پولیو مہم کیلئے 281موبائل ٹیمیں جبکہ 19فکس ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی اور ان تمام ٹیموں کی مانیٹرنگ کیلئے 57ایریا انچارج مقرر کیے گئے تھے ، پولیو ٹیموں کو سکیورٹی مہیا کرنے کیلئے DSPسرکل سلانوالی چوہدری احمد سجاد چیمہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اور پولیو مہم کے پانچوں روز اہم حساس مقامات سمیت سرکل بھر میں پولیس کی موبائل ٹیمیں گشت پر مامور رہیں اور پولیو مہم کے دوران کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آیا اور پولیو ورکرز ن بلا خوف و خطر اپنا کام انجام دیا۔