کارپوریشن کے ملازمین محکمہ صحت میں ضم ہوکر پنشن کیلئے پریشان

کارپوریشن کے ملازمین محکمہ صحت میں ضم ہوکر پنشن کیلئے پریشان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے شعبہ ہیلتھ محکمہ صحت میں ضم ہونے کے بعد ریٹائرہونے والے ملازمین رل گئے۔۔۔

 سینکڑوں ملازمین کو پنشنز کی ادائیگیاں 10ماہ سے نہ ہونے کے باعث وہ فاقہ کشی پر مجبور ہونے لگے ،2001میں نئے بلدیاتی نظام کے تحت بلدیاتی اداروں کے ہیلتھ اور ایجوکیشن کے شعبہ جات ضلعی صحت اور تعلیم کی اتھارٹیوں میں ضم کرکے متعلقہ تمام ملازمین کو ان محکموں کے ماتحت دے دیا گیا تھا اب 10 ماہ سے ریٹائر ہونے والے ملازمین پنشن سے محروم ہیں جس سے ان ملازمین کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے افسران کا کہنا ہے کہ حکومت عرصہ سے گرانٹ جاری نہیں کر رہی ہے جس وجہ سے ریٹائر ملازمیں کو پنشن نہیں دی جارہی ہے گرانٹ ملتے ہی پنشن دے دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں