بجلی لوڈ کی تقسیم،نظام کی بہتری،کمیٹیاں فعال کرنیکی تیاریاں

بجلی لوڈ کی تقسیم،نظام کی بہتری،کمیٹیاں فعال کرنیکی تیاریاں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)آبادی میں اضافہ اور شہری علاقوں میں نئی بننے والی کالونیوں کے تناسب سے بجلی کے لوڈ کی تقسیم اور نظام کی بہتری کیلئے اعلی سطح سکروٹنی /سٹینڈنگ کمیٹیاں فعال کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن ان کمیٹیوں کی نگرانی کرینگے، سرکل سطح پر سپرٹینڈنٹ انجینئر،ڈسٹرکٹ و ڈویژنل مینجمنٹ (کمشنر و ڈپٹی کمشنر) کے نمائندے ،متعلقہ ممبر قومی اسمبلی اور ایکسئن ممبران ہونگے ، جو بڑھتی ہوئی آبادی اور نئی کالونیوں کی سکروٹنی کر کے بجلی کے لوڈ کی تقسیم اورنظام کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں گی، اس ضمن میں فیسکو سرکل افسران اور سول ایڈمنسٹریشن کو آگاہ کرتے ہوئے گائیڈ لائن پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں