چھٹی پر بھی بغیر لائسنس، کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف ایکشن
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈی ایس پی ٹریفک کی سربراہی میں چھٹی کے روز بھی بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں اور ٹریفک پولیس نے مزید 23 مقدمات درج کروا دیئے۔
بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روزٹریفک پولیس نے لاہور روڈ پر 91جنوبی کے قریب سے ظہیر عباس،اشفاق احمد، محمد اصغروغیرہ 13افراد،شاہین پارک سے آکاش وغیرہ تین5افراد،بلاک نمبر 9سے محمد اکرم،چک محمد خان سے عامر حیات،17شمالی سے محمد آصف،سیدل پور سے زاہد اقبال،85جھال سے فخر زمان کوبغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے اور کم عمر ڈرائیونگ پر چالان کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی گاڑیاں بھی قبضہ میں لے کر تھانوں میں بند کر دیں اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔