ڈاکخانہ جوہرآباد میں پنشن کی تقسیم کا عمل شروع نہ ہوسکا

ڈاکخانہ جوہرآباد میں پنشن کی تقسیم کا عمل شروع نہ ہوسکا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جی پی او خوشاب کی جانب سے پنشنوں کی ادائیگی کیلئے مطلو بہ کیش نہ ملنے کے باعث ڈاکخانہ جوہرآباد میں چوتھے روز بھی پنشنوں کی تقسیم کا عمل شروع نہ ہو سکا ۔

معمر پنشنرز اور بیوا خواتین ڈاکخانہ جوہر آباد کے چکر پر چکر لگا رہے ہیں اور ہر بار انہیں خالی لوٹا یا جا رہا ہے ، مردو خواتین پنشنروں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے انہیں پنشنوں کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے فوری اورموثر اقدامات اٹھائے جائیں ،انہوں نے کہا کہ قواعد و ضو ابط کے مطابق پنشنوں کی تقسیم کا عمل ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو شروع ہوتا ہے لیکن چار یوم گزرنے باوجود ابھی ادئیگی شروع ہی نہیں گئی ، انہوں نے کہا کہ بیشتر پنشنرو ں کا انحصار صرف اور صرف پنشن پر ہے جو بروقت نہ ملنے کے باعث ان کے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے ، اس ضمن میں جب ڈاکخانہ جوہرآباد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں بتایا کہ ہمیں جی پی او خوشاب کی جانب سے پنشن کی ادائیگی کیلئے کیش ہی جاری نہیں ہوا جس کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں