پٹرول ایجنسی سے یو پی ایس کی بیٹری‘آئل چوری کر لیا

پٹرول ایجنسی سے یو پی ایس کی بیٹری‘آئل چوری کر لیا

شاہ پور (نمائندہ دنیا) قصبہ جھاوریاںمیں نامعلوم چور خرم شہزاد کی پٹرول ایجنسی کے تالے توڑ کر یو پی ایس کی بیٹری، پچاس لٹر پٹرول اور ۔۔

بیس لٹر موبل آئل مالیتی سترہزارروپے چوری کر کے لے گئے پولیس تھانہ جھاوریاں نے خرم شہزاد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ نامعلوم چور قصبہ خورشید کے ایک زمیندار حافظ محمد یار کے ڈیرہ سے دو ہارس پاور کی موٹر مالیتی 18 ہزار روپے چوری کر کے لے گئے ، تھانہ جھاوریاں کے اے ایس آئی محمد خالد نے گیس کی غیرقانونی ری فلنگ کرنے پر ایک گیس ڈیلر محمد ثقلین کو رنگے ہاتھوں گیس بھرتے ہوئے پکڑ لیااور سامان سمیت تھانے میں لے آئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں