پیپلز پارٹی جمہوری روایات کی امین ہے ، ذیشان اسلم اعوان

پیپلز پارٹی جمہوری روایات  کی امین ہے ، ذیشان اسلم اعوان

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع خوشاب کے صدر ملک ذیشان اسلم اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوری روایات کی امین ہے۔۔

 پاکستانی عوام ابھی تک جمہوریت کی بقا کیلئے دی گئی پیپلز پارٹی کی قربانیوں کو نہیں بھولے انشاء اﷲ 2024کی انتخابی معرکہ آرائی میں ان کا فیصلہ اسی نظریاتی جماعت کے حق میں ہو گا ، نوجوانوں کے وفد سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کو چار بار اقتدار میں آنے کا موقع ملا اور اقتدار کے چاروں ادوار سنہری تھے جنہیں آج بھی پوری قوم یاد کرتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں