الیکشن میں ہماری یقینی کامیابی کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا ، سالار محمد خان

الیکشن میں ہماری یقینی کامیابی کو  چیلنج نہیں کیا جا سکتا ، سالار محمد خان

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کے صاحب زادے ملک سالار محمد خان نے کہا ہے کہ انتخابی معرکہ آرائی میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے امیدواروں کے پاس قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ عوامی خدمات کا کریڈٹ کا ہونا ضروری ہے۔۔

ہمارے گروپ کی 20سالہ علاقائی و عوامی خدمات ووٹروں کے ذہنوں پر نقش ہیں اس لئے ہماری یقینی کامیابی کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا ، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 87خوشاب ون کے کیمپ آفس جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں