کامیاب ہو کر علاقہ اور عوام کی تقدیر بدل دوں گا، امیر حیدر سنگھا

کامیاب ہو کر علاقہ اور عوام کی  تقدیر بدل دوں گا، امیر حیدر سنگھا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )استحکام پاکستان پارٹی سرگودھا کے ڈویژنل سیکرٹری سابق چیئرمین ضلع کونسل خوشاب ملک امیر حیدر سنگھا نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں کے مکینوں کو انتقامی سیاست اور حق تلفیوں سے نجات دلانا میرا نصب العین ہے ۔۔

کامیابی حاصل کرنے کے بعد علاقہ اور عوام کی تقدیر بدل دوں گا، عوام کے حقوق کی بحالی اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس حلقہ سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے اپنی توانائیاں ذاتی مفادات اٹھانے پر مرکوز کئے رکھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں