تحصیل پپلاں میں اینٹوں کا بھٹہ کو سیل ،مالک کو جرمانہ

تحصیل پپلاں میں اینٹوں کا  بھٹہ کو سیل ،مالک کو جرمانہ

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)محکمہ تحفظ ما حو لیات کے اینٹی سموگ سکواڈ نے تحصیل پپلاں میں اینٹی سموگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر اینٹوں کے ایک بھٹہ کو سیل کر کے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

 غریب آباد کے علاقہ میں اینٹی سموگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر امیر نواز بھٹہ خشت کے مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر کے اینٹو ں کے بھٹے کو سیل کر دیا۔اس موقع پر سنیئر انسپکٹر تحفظ ماحولیات کا کہنا تھا کہ اینٹی سموگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے اینٹوں کے بھٹے میں غیر معیاری ایندھن کے استعمال کی وجہ سے کالے دھواں کا اخراج جاری تھاجو ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں