سرگودھا آرٹس کونسل کے بورڈ آف مینجمنٹ کا پہلا اجلاس

 سرگودھا آرٹس کونسل کے بورڈ آف مینجمنٹ کا پہلا اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سرگودھا آرٹس کونسل کے بورڈ آف مینجمنٹ کا پہلا اجلاس گذشتہ روز آرٹس کونسل کمپلیکس میں منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں ڈائریکٹرآرٹس کونسل و سیکریٹری بورڈآف مینجمنٹ غلام عباس کھگہ، بورڈ اراکین ڈائریکٹر انفارمیشن سرگودھا ڈویژن احمد نعیم ملک، ماہر تعلیم نجمہ منصور، سابق ڈائریکٹر آرٹس کونسل طارق ابوذر، معروف مصور طارق محمود اورمعروف خطاط غالب شاہ نے شرکت کی۔ بورڈ آف مینجمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ذاتی مصروفیت کے باعث اجلاس میں شرکت نہ کر سکے تاہم انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے بورڈ آف مینجمنٹ کا قیام ایک خوش آئند اقدام ہے جس سے سرگودھا میں فن اور ثقافت کے فروغ اور فنکاروں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ غلام عباس کھگہ نے پنجاب کلچر پالیسی 2022ء پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے اس توقع کااظہار کیاکہ یہ معزز بورڈ یقیناًڈویژن بھرمیں ثقافت اورفنون لطیفہ کی ترقی و ترویج میں اہم کردار ادا کرے گا۔ تمام اراکین نے یقین دہانی کرائی کہ وْہ مقامی فنونِ لطیفہ کے فروغ میں ہر ممکن تعاون کریں گے ۔شرکاء اجلاس نے سرگودھا آرٹس کونسل کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا اور آئندہ اجلاس میں ان کے حل کے لیے متفقہ لائحہء عمل مرتب کرنے پر اتفاق کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں