عوام نے اعتماد بخشا تو مایوس نہیں کرینگے‘اویس قاسم تلہ

 عوام نے اعتماد بخشا تو مایوس نہیں کرینگے‘اویس قاسم تلہ

بھیرہ(نامہ نگار )جماعت اسلامی ملک کے 22 کروڑ سے زائد عوام کو کرپشن بے روزگاری اور مہنگائی سے نجات دلا کر دم لے گی ، 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں عوام نے اگر جماعت کو اعتماد بخشا تو وہ انہیں کبھی مایوس نہیں کرے گی ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ہونیوالے انتخابی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ۔۔

ضلع سرگودھا کے امیر اویس قاسم تلہ امیدوار حلقہ این اے 82زبیر احمد گوندل امیدوار پی پی 71ملک عبد المنعم اعوان امیدوار پی پی 72ڈاکٹر مبشر احمد گجر و دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ عوام 70سال سے سیاسی شعبدہ بازوں کو آزما رہی ہے انہوں نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا گیا ہے ان لٹیروں کی ہوس اقتدار نے ملک کی سلامتی کو بھی خطرہ میں ڈال رکھا ہے جماعت اسلامی نوجوانوں کے لیے امید کی واحد کرن ہے ملک کو لٹیروں سے نجات دلانے کے لیے ہمیں مل کر چلنا ہوگا ورنہ آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی کنونشن سے اصغر اقبال طور رانا خورشید علی خان عمران حسن اعوان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں