امریکی قونصل جنرل لاہور کا یونیورسٹی آف سرگودھا کا دورہ

امریکی قونصل جنرل لاہور کا یونیورسٹی آف سرگودھا کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )یو ایس قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز نے یونیورسٹی آف سرگودھا کا دورہ کیا اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام سے ملاقات کی‘ ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز و فوکل پرسن لنکن کارنر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز اصغر بھٹی بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یاسین نے یو ایس قونصل جنرل کو یونیورسٹی آف سرگودھا میں جاری تعلیمی و تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کی بہترین جامعات میں شامل ہے جس کا کریڈٹ یہاں کی باصلاحیت فیکلٹی اور ہونہار طلبہ کو جاتا ہے ،کرسٹن کے ہاکنز نے لنکن کارنر کا بھی دورہ کیا ۔انہوں نے لنکن کارنر کے سٹاف اور طلبہ سے ملاقات کے دوران طلبہ کیساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ طلبہ نے کرسٹن کے ہاکنز کو سرگودھا شہر کی تاریخ و ثقافت کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ طلبہ نے تعلیمی و پیشہ ورانہ اہداف کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں