کانسٹیبل سے ایس پی تک لرنر‘ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا حکم

کانسٹیبل سے ایس پی تک لرنر‘ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا حکم

میانوالی (نامہ نگار )ڈی پی او میانوالی نے کانسٹیبل سے لیکر ایس پی تک سب رینکس کو فوری لرنر اور ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اور کہا ہے کہ ایک ہفتے میں لرنر اور ڈرائیونگ لائسنس ، انہوں نے کہا ہے کہ کسی کو استثنٰی حاصل نہیں۔۔

کوئی بھی ملازم بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے ذاتی یا سرکاری گاڑی نہیں چلا سکتا ،قانون سب کے لیے برابر ہے ۔اس کے علاوہ ڈی پی او میانوالی نے حکم جاری کیا ہے کہ تمام تھانہ جات میں کام کروانے کے لیے فنڈز آئے ھیں،ان فنڈز کا صحیح استعمال ھونا چا ہئے ۔ کا نسٹیبل سے لے کر ایس پی تک ہر ایک میرا بھی احتساب کر سکتا ھے ۔ اگر تھانہ جات میں فنڈز کا غلط استعمال ھو ر ہا ہے تو کانسٹیبل بھی مجھے اطلاع دے سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں