کمشنر سرگودھا کے ساتھ لائف کیئر فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات

کمشنر سرگودھا کے ساتھ لائف کیئر  فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) لائف کیئر فاؤنڈیشن کے وفد نے پیٹرن ان چیف ادریس بٹ کی سربراہی میں کمشنر سرگودھا اجمل بھٹی سے ملاقات کی ، اس موقع پر پیٹرن ان چیف نے کمشنر کو فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد اور سرگرمیوں بابت بریفنگ دی اور بتایا ۔۔

کہ فاؤنڈیشن کے تحت ہاکی گراؤنڈ یونیورسٹی آف سرگودھا میں 14دسمبر کو خون کے عطیات کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کر رہی ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے اسٹیک ہولڈرز کومدعو کیا گیاہے اس موقع پر کمشنر اجمل بھٹی نے فاؤنڈیشن کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی اور عہدیداران کے جذبہ ایثار کو سراہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں