عوامی نمائندگان ذاتی مفادات کے بجائے علاقہ اور عوام کی بھلائی کیلئے کام کریں،سماجی حلقے

عوامی نمائندگان ذاتی مفادات  کے بجائے علاقہ اور عوام کی  بھلائی کیلئے کام کریں،سماجی حلقے

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)عام انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان کو درپیش معاشی و اقتصادی چیلنجز کے باوجود ضلع خوشاب کے مکینوں نے نئی تشکیل دی جانیوالی وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مثبت توقعات وابستہ کر لیں۔۔۔

ضلع خوشاب کے سماجی اور عوامی حلقوں کے مطابق اس وقت پوری قوم غربت مہنگائی اور بے روزگاری کے طوفانوں میں گھری ہوئی ہے اس لئے منتخب عوامی نمائندگان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ذاتی مفادات اٹھانے کی بجائے علاقہ اور عوام کی بھلائی کیلئے کام کریں۔  ایسا کوئی بھی اقدام اٹھانے دسے گریز کریں جس سے عوام پر مزید بوجھ پڑنے کا اندیشہ ہو، انتخابی مہم کے دوران عوام کے ساتھ کئے گئے کسی وعدہ کو فراموش نہ کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں