پی ٹی آئی کو مبارکباد،عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے جاوید اقبال ساجد،اسلم خان

پی ٹی آئی کو مبارکباد،عوامی  مینڈیٹ کا احترام کیا جائے  جاوید اقبال ساجد،اسلم خان

کندیاں(نماندہ دنیا ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 87 حافظ جاوید اقبال ساجد اور سابق امیدوار قومی اسمبلی محمد اسلم خان نے اپنے تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔۔۔

 جنہوں نے ان پر اعتماد کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنے نام اور نشان پر الیکشن میں حصہ لیا جبکہ ضلع میانوالی میں پہلی بار جماعت اسلامی نے تمام نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کئے تمام امیدوار پہلی بار الیکشن میں حصہ لے رہے تھے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دیا ہم ان کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم میدان عمل میں رہیں گے اور پہلے کی طرح عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے ہم پی ٹی آئی کے جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں