لڑائی مارکٹائی کے واقعات میں2 افراد زخمی‘مقدمات درج

لڑائی مارکٹائی کے واقعات میں2 افراد زخمی‘مقدمات درج

شاہ پور(نمائندہ دنیا)لڑائی مارکٹائی کے الگ الگ واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے ،مقدمات درج کر لئے گئے ، تھانہ جھاوریاں کی حدود کوٹ مغرب کے رہائشی شہباز حسین نے مقدمہ درج کرایا ہے۔۔۔

 کہ گزشتہ روز ابرار ھمراہی ایک کس نامعلوم موٹر سائیکل پر آئے اور آتے ہی میرے بھائی رب نواز کو لکارا کہ تم نے اپنی بہن کا رشتہ نہیں دیا اور عدنان کو دے دیا ھے اورپسٹل سے فائرنگ کردی جس سے میرا بھائی رب نواززخمی ھوگیا، ملزم فائرنگ کرتے فرار ھو گئے دوسرا مقدمہ ٹھٹی مظلم کے رہائشی نے تھانہ شاہ پورصدر میں درج کرایا ھے کہ ایک روز قبل میرے بیٹے کی ملزمان کے رشتہ دار سے لڑائی ھوئی تھی،ظفراقبال مسلح خنجر، محسن مسلح سوٹا، احسن مسلح سوٹا، فیض پسٹل‘ رضوان مسلح سوٹا لکارتے ھوئے کہ تمھارے بیٹے نے کل ھمارے رشتہ دار کو مارا ھم آج بدلہ لینے آئے ہیں اور حملہ آور ھوگئے اور ریاض کو سوٹوں سے مارا پیٹا ۔ ظفراقبال نے خنجر سے وار کیا جس نے اسکی ہتھیلی کو چیردیا ۔مضروب کے بھائی شہباز کی درخواست پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں