کندیاں میں مہنگائی کا طوفان،عوام پریشانی کا شکار

کندیاں میں مہنگائی کا طوفان،عوام پریشانی کا شکار

کندیاں(نماندہ دنیا )شہری مہنگائی کے طوفان کی لپیٹ میں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹوں پر اشیائے خوردونوش خریدنا جوئے شیر لانے کے مترداف ہے۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق کندیاں اور گردونواح میں اس وقت مہنگائی نے غریب عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کرر کھا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی گرانفروشوں کو نتھ ڈالنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ضلعی انتظامیہ کیجانب سے دودھ،دہی، گوشت اور دالیں و دیگر اشیائے خوردونوش کی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹوں کے مطابق مارکیٹوں میں دستیابی ناممکن ہوچکی ہے جس کیوجہ سے غریب طبقہ اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ دکانداروں کو سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائے خوردونوش فروخت کرنیکا پابند بنانے میں مکمل طور ناکام ہوچکی ہے جس کا خیمازہ عوام بھگتنے پرمجبور ہیں شہریوں نے کمشنر سرگودہا سے گراں فروش مافیا کیخلا ف سخت کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں