ڈی ایچ کیو ہسپتال کو آئی ایس او سرٹیفکیٹ سے نواز ا گیا

 ڈی ایچ کیو ہسپتال کو آئی ایس او سرٹیفکیٹ سے نواز ا گیا

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کی ضلع میں شعبہ صحت میں بہتری کی کاوشوں کی بدولت بھکرکی تاریخ میں پہلی بار ڈی ایچ کیو ہسپتال کو آئی ایس او سرٹیفکیٹ سے نوازدیا گیا۔۔۔

آئی ایس او کیو اے آر یو این او سے رجسٹرڈ ایک تجزیاتی ادارہ ہے جو پاکستان میں مختلف اداروں کے انتظامی و دیگرامور کی کارکردگی کو عالمی معیار کے مطابق جانچنے کا فریضہ سرانجام دیتا ہے اور مقررہ انڈیکٹرزپر عملدرآمد کی تسلی بخش صورت حال پر آئی ایس او سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے ۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس کیو اے آر اقوام متحدہ سے رجسٹرڈ ایک ادارہ ہے اور ضلع بھکر کی تاریخ میں پہلی بار ڈی ایچ کیو ہسپتال کو عمدہ میڈیکل سروسز کی دستیابی پر آئی ایس او سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے جو کہ ضلع کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع میں تعیناتی کے اول روز سے ہی شعبہ صحت کی بہتری کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے جس کا ثمر آج اقوام متحدہ سے رجسٹرڈ ادارہ کی طرف سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں معیاری سروسز کی فراہمی کی تصدیق کی صورت میں ملا ہے ۔انہوں نے اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو بھی سراہا اور عمدہ کوالٹی کے تسلسل کویونہی برقرار رکھنے کی تاکید کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں