آئندہ عام انتخابات کے نتائج اور بھی حیران کن ہونگے‘ماہرین

آئندہ عام انتخابات کے نتائج اور بھی حیران کن ہونگے‘ماہرین

بھلوال(نمائندہ دنیا)تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ حالیہ عام انتخابات میں بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں کی کامیابی نے سیاسی جماعتوں پر سوالیہ نشان اٹھا دیئے ہیں ، چند مخصوص حلقوں میں جما عتوں کو فوقیت دی گئی۔۔۔

مگر مجموعی طور پر آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد کی کامیابی نے سیاسی جماعتوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان اٹھا دیئے ہیں حالیہ انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ کو جیت کی ضمانت کے طور پر کیش کروانے کی کوشش کی گئی مگر باشعور عوام نے اپنے شعور کا ثبوت دیتے ہوئے اس جیت کے نشان کو جس طرح مختلف حلقوں میں جہاں پر ن لیگ کے بڑے بڑے نامی گرامی امیدوار تھے انہیں عبرتناک شکست سے دو چار کیا اسی طرح دیگر جماعتوں اور بڑے ناموں کو عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کرتے ہوئے یہ پیغام دیا ہے کہ ووٹ کی طاقت ہی عوام کی طاقت ہے اور آئندہ جس پارٹی اور امیدواروں نے عوام کو ریلیف فراہم کیا میدان سیاست میں وہی کامیاب ہونگے ماہرین کا کہنا ہے کہ اب سیاسی جماعتیں یہ بھول جائیں یہ 1990  کی دہائی نہیں ہے بلکہ 2024 ہے اور آئندہ عام انتخابات میں رزلٹ اس سے بھی زیادہ مختلف اور حیران کن ہونگے کیونکہ عوام میں سیاسی شعور عروج پر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں