حکومت کا جبری مشقت کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

حکومت    کا    جبری    مشقت     کے    خلاف    کریک      ڈاؤن    کا    حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جبری مشقت کا بڑھتا ہواسلسلہ باعث تشویش بننے لگا، صوبائی حکومت نے ضلعی افسر وں کو بھرپور کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے ، ذرائع کے مطابق حکومت کو شواہد موصول ہوئے ہیں کہ۔۔۔

 جبری مشقت کے خاتمے کیلئے جاری احکامات اور گائیڈ لائن پر عملدرآمد اور چیک اینڈ بیلنس مکمل طور پر ٹھپ ہونے کی وجہ سے شہر اور گردونواح میں مختلف ورکشاپوں، گاڑیوں، سروس اسٹیشنوں، اینٹوں کے بھٹوں سمیت چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں معصوم بچوں سے سخت مشقت لینے کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے ،قابل ذکر امر یہ ہے کہ سروس اسٹیشنوں پر کام کرنے والے بچوں کو 2 سو روپے روزانہ مزدوری دیکر درجنوں گاڑیاں دھلوائی جاتی ہیں، اسی طرح ہوٹلوں، ورکشاپوں، ہسپتالوں وغیرہ میں بھی چند روپوں کے عوض کم بچوں سے سخت کام کروائے جا رہے ہیں، محکمہ لیبر اور اضلاع کی انتظامیہ کی کارکردگی کاغذی کاروائی کر کے سرکاری ریکارڈ کا پیٹ بھرنے تک محدود ہے ، جس پر ہدایت کی گئی ہے کہ قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے بھرپور کریک ڈاؤن کرکے جلد از جلد رپورٹ ارسال کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں