ایس پی پٹرولنگ کا چیک پوسٹ چک 67شمالی کا دورہ

ایس پی پٹرولنگ کا چیک پوسٹ چک 67شمالی کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن ملک اختر حسین جویہ نے پیٹرولنگ چیک پوسٹ چک 67 شمالی کا دورہ۔۔

 کرتے ہوئے فارمل انسپکشن کی اور پٹرولنگ چک پوسٹ چک 67 شمالی کا ریکارڈ چیک کیا چک پوسٹ کی صفائی ستھرائی کے ساتھ سرکاری گاڑی اور پوسٹ پر موجود اسلحہ ایمونیشن کی حفاظت اور معیار کا بھی جائزہ لیا انسپیکشن کے بعد ایس پی پٹرولنگ ملک اختر حسین جو یہ نے انچارج چک پوسٹ پوسٹ سب انسپکٹرملک اسحاق احمد اعوان کی زیر نگرانی پٹرولنگ پوسٹ کا ریکارڈ مکمل اور بہترین ہونے پر انچارج پوسٹ اور تمام افسران ملازمان کی کارکردگی کو سراہا اور عوام الناس کی خدمت کومزید یقینی بنانے کے احکامات صادر فرمائے انسپیکشن کے دوران ایس پی پٹرولنگ نے پوسٹ کے لان میں شجرکاری کے حوالہ سے پودا بھی لگایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں