26فروری سے یکم مارچ دوسری انسداد پولیو مہم ہوگی

26فروری سے یکم مارچ دوسری انسداد پولیو مہم ہوگی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلع سرگود ھامیں امسال کی دوسری انسداد پولیو مہم 26 فروری سے یکم مارچ تک جاری رہے گی۔

مہم کے دوران ضلع بھر کے پانچ سال تک کی عمر کے 7 لاکھ 9 ہزار 266 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے ساتھ چھ ماہ سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائے گی۔ اس امر کا انکشاف ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی کی زیر صدارت ایک جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر ارشد احمد وٹو اور سی او ہیلتھ ڈاکٹر اسد اسلم سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے سو فیصد اہداف کو حاصل کرنے کے لیے سات ہزار 237 ورکز پر مشتمل 3 ہزار 331 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 3 ہزار 36 موبائل، 207 فیکسڈ اور 89 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ تمام فیلڈ سٹاف کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے اسی طرح پولیو اور وٹامن اے ویکسین بھی ضرورت کے مطابق فراہم کردی گئی ہے ۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ تمام مائیکرو پلان تشکیل دے جا چکے ہیں اور پولیس نے پولیو ورکز کا سیکورٹی پلان بھی تیار کر لیا ہے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع بھر میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیمیں کڑی محنت سے کام کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں