شاد یوں میں ہوائی فائرنگ،آتشبازی ،غیر ضروری لائٹنگ

شاد یوں میں ہوائی فائرنگ،آتشبازی ،غیر ضروری لائٹنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومتی پابندی کے باوجود شادی بیاہ کی تقاریب میں غیر ضروری لائٹنگ، دیگر اضافی اخراجات،ہوائی فائرنگ، آتش بازی ، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ اور ون ڈش کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔۔۔

 حکومت کے خصوصی ٹاسک پرصوبائی انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے ان امور کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات ،موصول شکایات اور قانون شکن افراد کے خلاف ہونیوالی کاروائیوں کا جائزہ لیا گیااور جاری کردہ رپورٹ حکومت کو ارسال کر دی گئی جس کے مطابق سرگودھا، اکاڑہ،ساہیوال، پاکپتن، بہاؤالپور، خانیوال،فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی،منڈی بہاؤدلاین،حافظ آباد،شیخوپورہ ،وہاڑی میں متذکرہ خلاورزیوں کی شرح زیادہ ہے ،ادارہ نے تفصیلی جائزہ کے ساتھ ساتھ مستقبل میں قانون شکنی کی روک تھام کیلئے ترجیح بنیادوں پر بہتری کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں