محافظ سکواڈ کا ’’کوئیک ایکشن، ‘‘2ڈاکو گرفتار کر لئے

محافظ سکواڈ کا ’’کوئیک ایکشن، ‘‘2ڈاکو گرفتار کر لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محافظ سکواڈ نے سٹریٹ کرائم کرتے دو ملز م رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے ،پولیس کو پکار 15 اطلاع موصول ہوئی کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔۔۔

 جس پر متعلقہ محافظ اسکواڈ کی ٹیم نے فوری طور پر ملزمان کا تعاقب کرنا شروع کر دیا اور ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے موبائل فون، نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران محافظ اسکواڈ کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے موقع پر پہنچ گئے اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کہا کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ،جوانوں کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں