کلورکوٹ :پھلوں سبزیوں کی قیمتیں غریبوں کی پہنچ سے باہر

کلورکوٹ :پھلوں سبزیوں کی قیمتیں غریبوں کی پہنچ سے باہر

کلورکوٹ(نما ندہ دنیا )کلورکوٹ میں پھلوں سبزیوں کی قیمتیں غریب گاہکوں کی پہنچ سے باہر، چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے سے۔۔

 دکانداروں کی چاندی انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی،تفصیلات کے مطابق کلورکوٹ شہر میں گزشتہ کئی روز سے پھلوں سبزیوں کی قیمتیں عروج پر ہیں سبزی منڈی سے بولی پر کم ریٹوں پر خریدی گئی سبزیوں پھلوں کو من مانے نرخوں پر فروخت کیا جاتا ہے من مانی غریب گاہک سے قیمتیں وصول کی جاتی ہیں مقامی انتظامیہ نے بھی سبزیوں پھلوں والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے سبزی منڈی سے 70روپے کلو خریدا جانے والہ مٹر بازار میں100روپے کلو سے لیکر120روپے کلو تک فروخت کیا جاتا ہے60 سے 70 روپے والہ ٹماٹر بھی سو سے لیکر ایک سوبیس روپے کلو تک فروخت کیا جاتا ہے یہی حال پھلوں کا ہے ان میں بھی من مانے نرخ گاہکوں سے وصول کیے جارہے ہیں۔شہریوں نے ڈی سی بھکر سے کلورکوٹ میں پھلوں سبزیوں کے نرخوں پر اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں