والدین بچوں کو پو لیو سے بچائو کیلئے ویکسین پلوائیں :نور محمد

 والدین بچوں کو پو لیو سے بچائو کیلئے ویکسین پلوائیں :نور محمد

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا ہے کہ نونہالان قوم کو پولیو جیسے موذی مرض اور عمر بھر کیلئے معذور کردینے والے مرض سے مکمل تحفظ دینا قومی فریضہ ہے۔۔

 اور اس فریضہ کی تکمیل میں بچوں کے والدین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ انسداد پولیو کی قومی مہم کے ہر ویکسی نیشن راؤنڈ میں محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے اپنے پانچ سال تک عمرکے تمام بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں ۔انہوں نے یہ بات ضلع میں پانچ روزہ اینٹی پولیو ویکسی نیشن راؤنڈ کے آغاز پر سٹی ہسپتال بھکر کے ویکسی نیشن کاؤنٹر پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ویکسین کے قطرے پلا کر راؤنڈ کے افتتاح کے موقع پر کہی ۔محکمہ صحت کے متعلقہ انتظامی افسران اور دیگر ڈاکٹرز بھی اسموقع پر موجود تھے ۔یادرہے کہ پولیو کے خلاف یہ راؤنڈ 26 فروری سے 1 مارچ تک مکمل کیا جائے گا ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے مدر اینڈ چائلڈ سٹی بلاک کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور زچہ بچہ کو فراہم کردہ سروسز کا بطور خاص جائزہ لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں