مختلف یونٹس اور بھٹہ مالکان کو 5 لاکھ روپے کے جرمانے

 مختلف یونٹس اور بھٹہ مالکان کو 5 لاکھ روپے کے جرمانے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ ماحولیات نے ماحولیاتی آلودگی کا موجب بننے پرمختلف یونٹس اور بھٹہ مالکان کو مزید 5لاکھ روپے کے جرمانے کردیئے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس رندھاوانے معائنہ ٹیموں کے ہمراہ مختلف مقامات پر ٹیکسٹائل وانڈسٹریل یونٹس اور بھٹہ جات کو چیک کیا اور پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول رولز 2023ء کی خلاف ورزی پر باوا چک سرگودھا روڈ پر ٹیکسٹائل یونٹ،ٹھیکریوالہ میں بھٹہ مالک، سرگودھاروڈ پر کھلے عام آگ لگانے ،سرگودھا روڈ پر ٹیکسٹائل یونٹ،اکبرآبادروڈ پر سائزنگ یونٹ اور رنگون سائزنگ یونٹ کو جرمانے کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں