ناجائز منافع خوروں کی اجارہ داری ختم کرنے میں  انتظامیہ ناکام ، اشیا کی قیمتیں بے قابو

ناجائز   منافع  خوروں  کی  اجارہ  داری  ختم  کرنے  میں   انتظامیہ  ناکام  ،  اشیا  کی  قیمتیں  بے  قابو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حساس ادارے کی نشاندہی کے باوجود مڈل مین کے خلاف ایکشن نہ ہو سکا اور ناجائز منافع خوروں کی اجارہ داری اور من مانیوں کے آگے انتظامیہ مکمل طور پر بے بس ہو کر رہ گئی ہے ۔۔

 پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ شہر کی مختلف مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی الگ الگ وصول کی جا رہی ہیں ایک چیز کے ہر مارکیٹ میں من مانے اورمختلف اضافی نرخ وصول کئے جا رہے ہیں ، کسی بھی جگہ ضلعی حکومت کی جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہیں ہو رہا اور چیک اینڈ بیلنس کا بھی مکمل فقدان ہے ، اشیاکی قیمتیں مقرر کرنے کے حوالے سے انتظامیہ کا کہیں کوئی عمل دخل بھی نظر نہیں آتا ، آڑھتی اورڈیلرز خود ہی ریٹ مقرر کر تے ہیں،جو کہ مارکیٹ کمیٹی کی تصدیق کے بعد جاری کر دیئے جاتے ہیں ، قابل تشویش امر ہے کہ اس کے باوجود مارکیٹ کمیٹی کے نرخ نامے پر اشیاء کی فروخت نہیں ہوتی اس کی ایک بڑی وجہ مڈل مین کی ناجائز منافع خوری ہے ، جس کے باعث صارفین 25سے 30فیصد تک اضافی قیمتوں پر اشیائے خوردونوش خریدنے پر مجبور ہیں،اور مارکیٹ کمیٹی حکام بالا کو زمینی حقائق سے لا علم رکھنے اور صورتحال کی ذمہ دارہے ، اس صورتحال پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو مربوط حکمت عملی اپنانے او ر رمجان سے پہلے ہی ان منافع خوروں کے خلاف فوری ایکشن لینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں