ڈی سی نے بچوں کو قطرے پلاکرپولیو مہم افتتاح کردیا

ڈی سی نے بچوں کو قطرے پلاکرپولیو مہم افتتاح کردیا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ نے الائیڈ ہسپتال ون کی اوپی ڈی میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلااور انگلیوں پر نشانات لگاکر سال کی دوسری انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر۔۔

 دیا۔سات روزہ انسداد پولیو مہم 26 فروری سے 3 مارچ تک جاری رہے گی جسکے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 16 لاکھ 400بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے مجموعی طور پر 4869 پولیو ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ترجیح ہے اور باربار مہم کو دہرانے کامقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے ۔

، والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں