دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر پولیس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

  دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر پولیس  کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

میانوالی (نامہ نگار )ڈی پی او میانوالی کی قیادت میں میانوالی پولیس کو دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنانے پر سرگودھا میں تعریفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔

، ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان اور دیگر افسران و جوانوں کے اعزاز میں تقریب کے مہما ن خصوصی میجر جنرل اسد رحمٰن تھے ۔ڈی پی او کی قیادت میں میانوالی پولیس کے بہادر سپوتوں نے تھانہ مکڑوال، شہید ہیڈ کانسٹیبل ہارون الرشید پٹرولنگ چیک پوسٹ کنڈل، بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹ قبول خیل پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کو ناکام بنایا تھا۔تقریب میں ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان، کنسٹیبل عزیز اللہ، محمد امتیاز، عبداللہ، رحمت اللہ، ہدایت اللہ، محمد وقاص، عبد الستار، انور شاہ اور نوید احمد کو کیش انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں